ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا،من موہن سنگھ

واشنگٹن:بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہاسٹیٹ ڈنر بھارتی عوام کے لئے بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے مل کر آگئے بڑھنا ہوگا۔امریکا اور بھارت دنیا کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی شخصیت لوگوں کیلئے ایک مثال ہے۔من موہن سنگھ نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات کے فروغ اورانہیں مضبوط بنانے کیلئے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

Shortlink: