یورپ میں میزائل شکن نظام ایرانی خطرے سے بچاؤ کیلئے ہے، امریکا

February 5, 2010  

یورپ میں میزائل شکن نظام ایرانی خطرے سے بچاؤ کیلئے ہے، امریکا #1

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ اس کا یورپ میں مجوزہ میزائل شکن دفاعی نظام ایران کے ابھرتے ہوئے خطرے سے بچاؤ کیلئے ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلے نے تصدیق کی ہے کہ رومانیہ میں دفاعی انتظامات کے تحت میڈیم رینج بیلسٹک میزائل شکن نظام کی تنصیب کی جائے گی۔ جس کا مقصد خطے میں ابھرتے ہوئے ایرانی خطرے سے نمٹنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اپنے اوراتحادیوں کے مفادات کی حفاظت یقینی بنائے گا۔ اس سے قبل رومانیہ کے صدر Traian Basescu نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک میزائل شکن دفاعی نظام کا حصہ بننے پر رضامند ہے۔ توقع ہے کہ یہ نظام 2015 تک آپریشنل ہوجائے گا۔