![]() |
سانتیاگو: فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہودی بستیوں کی تعمیر پر عارضی پابندی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے امن کے مقابلے میں غیر قانونی آبادکاری کا انتخاب کیا۔ محمود عباس نے سانتیاگو میں اقوام متحدہ کے اکنامک کمیشن برائے لاطینی امریکا اور کیریبین سے خطاب میں یہودی بستیوں کی تعمیر مکمل بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر پر دس ماہ کی پابندی سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ۔مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاری جاری ہے۔محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امن اور یہودی آبادکاری میں سے بدقسمتی سے آبادکاری کا انتخاب کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یہودی بستیوں کی تعمیر مکمل طور پر روکی جائے۔
Shortlink: