![]() |
اسلام آباد:آئی ایم ایف پاکستان میں فوری طور پر شرحِ سود بڑھانے کے مطالبے سے دست بردار ہوگیا۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ہونے والے مذاکرات کے بعد، آئی ایم ایف اس بات پر راضی ہوگیا ہے کہ پاکستان کو اگلے چھ سے آٹھ ماہ تک شرحِ سود میں اضافے کی ضرورت نہیں۔ زرائع کے مطابق، آئی ایم ایف، ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کیے جانے والے حالیہ اضافے کے نتائج دیکھنا چاہتا ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے لیے شرحِ سود میں اضافے کی شرط نہیں رکھی۔آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے پاکستانی حکام مذاکرات کے آخری مراحل میں ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ فوری معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو تین سے پانچ ارب ڈالر درکار ہیں۔
Shortlink: