![]() |
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نجی پاور کمپنیز کو80ارب روپے ادا کر دئے گئے ہیں اور باقی واجب الادا رقم جون 2009تک ادا کر دیئے جائینگے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون تک 800میگاواٹ ہمارے سسٹم میں آجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ونڈ مل کا افتتاح اپریل میں وزیر اعظم کرینگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو اس وقت 1650میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے،پوری قوم بجلی کی بچت کرے تو1000میگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی، عوام کو بجلی کی بچت کرنا ہوگی۔عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ایک ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر درکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے نیلم ، جہلم پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا جائیگا،دسمبر2009تک لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائیگی،2010میں مزیدپاور اسٹیشنز قائم کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ لانگ ٹرم بجلی پیدا کرنے کیلئے بھاشا ڈیم کی تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کو بجلی دینے کے بدلے ہمیں کوئی پیسہ نہیں مل رہا۔
Shortlink: