اسلام آباد : چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پیر کو وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے اس ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے حالیہ دورئہ چین کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا باجوڑ آپریشن ‘ سوات آپریشن فاٹا کے حالات بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں اس ملاقات کے دوران صلاح مشورہ کیا اور بعض اہم فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران ملکی دفاع کو درپیش چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر دیا جائیگا۔ پاکستان کی خودمختاری سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال مستحکم بنائیں گے اور ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے خوشگوار ماحول پیدا کرینگے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے حکومت کی ان کوششوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Shortlink: