اسلام آباد…آصف زرداری کی منظوری کے بعد آئنی پیکیج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد آئینی پیکیج کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجوزہ آئینی پیکیج کے مسودے کی کاپی ایم کیو ایم، اے این پی،جمعیت علمائے اسلام کو دے دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق62نکات پر مشتمل یہ مسودہ کل صبح دس بجے وزیر قانون خود لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں واقع نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچ کرآئینی پیکیج کا مسودہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو پیش کریں گے ۔
Shortlink: