آمریت کا مکمل خاتمہ ابھی نہیں ہوا، اختر مینگل

May 31, 2008  

کراچی :بی این پی کے رہنما سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ملک سے آمریت کا مکمل خاتمہ ابھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا آمرانہ دور میں عوام کو انتشار، بحرانوں اورمسائل کے سواء کچھ نہیں ملتا۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی کے رہنما سرداراختر مینگل نے پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے اپنی طاقت کی ابتداء بلوچستان سے کی ۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم شور مچاتے رہے ، ہم نے عدالتوں کے دروازے کھٹکٹھائے لیکن ہماری بات کسی نے نہیں مانی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی ظالمیت پر کسی کو یقین نہیں آیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دو ہزار دو میں جب جنرل مشرف اپنے اقتدار کی انتہائی عروج پر تھے سب سے پہلا اغواء کا واقعہ بلوچستان سے شروع ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے اایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء ہونے کا نوٹس نہیں لیا گیا۔