اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ، اسٹیل ملز، ریلویز اور ٹی سی پی سمیت آٹھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔ آٹھوں اداروں کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل تیس اپریل تک کی جائے گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپکو، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ان تمام اداروں میں نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر پندرہ جون تک چیف ایگزیکٹو آفیسرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔کابینہ نے آٹھوں اداروں کی کابینہ کمیٹی برائے ری اسٹرکچرنگ سے تشکیل نو کے منصوبہ کی منظوری کے لئے اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی اورکابینہ ڈویژن سے کابینہ کی انیس ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر مبنی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Shortlink: