![]() |
وانا: آپریشن راہ نجات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔جنڈولہ سرا روغہ میں سیکورٹی فورسز کوتاکئی کے علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم کررہی ہیں۔ انظار کالے سے بارودی سرنگوں اور زیر زمین چھپا کر رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے۔ زاری وام میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔گنراکاس کی چوٹیوں پر سیکورٹی فورسز کے قبضے کے دوران پانچ عسکریت پسند فرار ہوتے ہوئے مارے گئے جبکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے فائر کیئے مارٹر گولے کے نتیجے میں ایک فوجی جوان نے جام شہادت نوش کیا اور دو زخمی ہوئے۔شکئی کانی گورام کی جانب پیش قدمی کے دوران خاکئے نارائی میں عسکریت پسندوں کے ایک تربیتی مرکز کا بھی انکشاف ہوا۔ کانی گورام میں غنی خیل روڈ اور مزاکئی کے درمیان اہم چوٹی پر سیکورٹی فورسز کے قبضے کے دوران چھ عسکریت پسند ہلاک جبکہ چار بنکرز تباہ کردیئے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے اسمان منزا کی چوٹی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ سرویک اور تارکونہ نارائی میں سیکورٹی فورسز اپنی پوزیشن مستحکم بنارہی ہیں۔رزمک مکین کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے شاراکئی، سرپکالیتا اور منزاسر کی چوٹی کو محفوظ بنالیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز شاگا، ٹپ گھر اور سبز چوٹی کو محفوظ بنارہی ہیں۔ نواز کوٹ میں وسطی اور مشرقی علاقے کو محفوظ بنانے کا عمل جاری ہے۔ سوات مالاکنڈ میں سرچ آپریشن کے دوران بالاگرام سے عسکریت پسند کمانڈر حسین کی گاڑی، ڈرائیور اور چار مشتبہ افراد پکڑے گئے۔
Shortlink: