اباسین، خیبر یا پختونخواہ میں سے ایک پر راضی ہیں، بلور

اباسین، خیبر یا پختونخواہ میں سے ایک پر راضی ہیں، بلور #1

تیمرگرہ: صوبہ سرحد کے سینئر وزیربشیر بلور نے کہا ہے کہ صوبے کے نام کی تبدیلی کا معاملہ کل تک حل ہوجائے گا۔ اباسین، خیبر اور پختونخواہ میں سے ایک پر راضی ہیں۔ڈسٹرکٹ بار تیمر گرہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں بشیر بلور نے کہا کہ ولی خان دستخط نہ کرتے تو آج انیس سو تہتر کا آئین موجود نہ ہوتا۔ بشیر بلور نے کہا کہ اے این پی امریکا نہیں پختونوں کی ایجنٹ ہے پختونوں کیخلاف ہرسازش کا مقابلہ کیا ہے، قیام امن کے لیے کئی بار مذاکرات کیے گئے لیکن دہشت گرد اپنے کرتوتوں سے باز نہیں آئے اور حکومت کو چیلنج کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک دہشت گردوں سے لڑتے رہیں گے۔

Shortlink: