کراچی: اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور القاعدہ کے کمانڈر ابو یحییٰ کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ابو یحییٰ امریکی شہریت رکھتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو یحییٰ کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سی آئی اے کو مطلوب القاعدہ کے دس اہم افراد میں سے ایک ہے۔ابو یحییٰ کو اسامہ بن لادن کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دنیا بھر میں القاعدہ کے غیر ملکی دہشتگردوں کا سربراہ ہے۔ ابو یحییٰ کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابو یحییٰ کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
Shortlink: