اسفندیار ولی و وزیر اعلیٰ امیرہوتیکا بلوچستان زلزلہ پر غم کا اظہار

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان اور سرحد کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے بلوچستان میں زلزلہ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پشاورمیں جاری ہونے والے بیانات میں اسفندیار ولی خان اور امیر حیدر خان ہوتی نے زیارت ، پشین اور لورالائی میں زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس آفت میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے بلوچستان میں پارٹی عہدیداروں اور ورکروں کو زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ 

Shortlink: