![]() |
اسلام آباد:سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 20فروری کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ اجلاس میں چدم برم کی شرکت بھارتی وزارت خارجہ کی منظوری سے مشروط ہے ۔ ممبئی حملوں کے بعد سے کوئی بھارتی وزیر پاکستان کے دورے پر نہیں آیا ۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سارک کانفرنس شیڈول کے مطابق ہوئی تو چدم برم اسلام آباد جائیں گے ۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزارت خارجہ کرے گی ۔
Shortlink: