اسکردو: نثار عباس،اٹالین نانگا پربت ایکس پی ٹیشن 2008ء کے ٹیمممبرKarl Unterkircherکوہ پیمائی کے دوران برفانی شگاف میں گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ دو ممبران لاپتہ ہیں۔لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے آرمی ایوی ایشن نے گزشتہ روز سرچ آپریشن شروع کردیا تھاجو آج بھی جاری ہے۔آرمی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں لاپتہ کوہ پیما جمعرات کے روز تک زندہ تھے ۔ ان کوہ پیماؤں کا بیس کیمپ میں دیگر ایکسپی ٹیشن ممبران کے ساتھ مواصلاتی رابطہ جمعے کو منقطع ہوگیاتھا۔جس کے باعث لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوہ پیمائی ٹیم کے یہ دونوں لاپتہ ارکان بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Shortlink: