اعتزاز احسن کو 3مارچ تک محدود رکھنے کے احکامات ہیں، محکمہ داخلہ

لاہور:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن کی رہائی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ انہیں3مارچ تک گھر میں محدود رکھنے کے احکامات موجود ہیں۔حکومت پنجاب نے چوہدری اعتزاز احسن کی رہائش گاہ 5زمان پارکک لاہور کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔ان کے گھر کو جانے والی سڑک پر بیرےئر لگا لر اسے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب خسرو پرویز خان نے کہا کہ حکومت نے انہیں30دن کیلئے گھر تک محدود رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے جو 3مارچ کو ختم ہو رہے ہیں۔تاہم وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چوہدری اعتزاز احسن کو انتقال اقتدار کے بعد ہی رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس مقصد کیلئے اعتزاز احسن کو ان کے گھر تک محدود رکھنے کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے۔

Shortlink: