اقوام متحدہ نے پاکستان میں اپنے دفاتر تین دن کےلے بند کردیئے

اقوام متحدہ نے پاکستان میں اپنے دفاتر تین دن کےلے بند کردیئے #1

اسلام آباد: بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والا اقوام متحدہ کا کمیشن آج رپورٹ جاری کرے گا جبکہ ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر اقوام متحدہ نے نے اپنے دفاتر تین دن کے لے بند کردیئے ہیں ۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے مرکزی اور ذیلی دفاتر میں تین دن کیلئے کام معطل رہے گا۔ بیان میں اقوام متحدہ کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تین دن میں سفر سے گریز کریں۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے اسٹاف کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

Shortlink: