امریکا کو ڈرون حملوں کی پالیسی بدلنی ہو گی،نوا زشریف

apr-07-5اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے بلکہ وہ ایک اصولی لڑائی تھی۔اسلام آباد میں امریکی عہدیدار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ امریکی عہدیدارسے ملاقات میں اصولی موقف اختیار کیا ۔انہوں نے کہا ڈرون حملوں سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہورہا ہے، امریکی صدر باراک اوباما کو اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کیلئے پوری قوم کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اوروفاقی حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ۔انہوں نے کہاآصف زرداری سے کوئی ذاتی عناد نہیں بلکہ ایک اصولی لڑائی تھی اور اب میثاق جمہوریت پر عمل ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اب اس بات کی ہے کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی استحکام دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی بحالی کے بعد عدلیہ پر اعتماد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ججز کسی جماعت کے نہیں پوری قوم کے ہونے چاہئیں اوراب ہم اہلیت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

Shortlink: