اوریل لاوگنے کے تفریحی شو پر پابندی

ملائشیا نے کنیڈین فنکار اوریل لاوگنے کے تفریحی شو کو فحش قرار دے کر پابندی لگادی۔ملائیشیا کی وزارت ثقافت کے سینئر افسر شوکران ابراہیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوریل لاوگنے کا شو ملائیشین ثقافت کے مطابق نہیں ہے اور عوام کی اکثریت اسے اسلام کے خلاف تصور کرتی ہے ۔پان ملائیشیا اسلامک پارٹی نے پروگرام کی سخت مخالفت کی اور اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ ملائیشیا میں اسٹیج پروگراموں میں قانونی طور پر عریاں اور فحش لباس پہننے پر پابندی ہے ۔گزشتہ سال پاپ فنکار گوئین اسٹیفانیکے پروگرام پر بھی پابندی لگادی گئی تھی ۔

Shortlink: