ایرانی سفارتکار افغانستان سے بازیاب کرایا گیا، غنی

ایرانی سفارتکار افغانستان سے بازیاب کرایا گیا، غنی #1

پشاور: گورنر سرحد اویس غنی نے کہا ہے کہ ایرانی سفارت کار کو افغانستان سے بازیاب کرایا گیا۔ ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے بھی تصدیق کی ہے کہ مغوی کو پاکستانی سرزمین سے بازیاب نہیں کرایا گیا۔ ایک بیان میں گورنر سرحد نے کہا کہ مغوی سفارتکار حشمت اطہر زادے کی رہائی افغان حکام کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق انہیں کابل میں ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے مغوی کمرشل اتاشی کی بازیابی پر ان کے اہل خانہ اور پشاور میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کے عملے کو مبارک باد دی ہے۔

Shortlink: