باجوڑ : ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ،پانچ عسکریت پسند ہلاک

باجوڑ: باجوڑ ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی کے علاقوں لوئی سمہ ،رشکئی، چارمنگ ڈبر اور بدان میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صدیق آباد، نویکلے اور عنایت کے علاقو ں میں آج چھبیسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مسلسل کرفیو کے باعث علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ 

Shortlink: