بعض عناصر انصاف کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض عناصر انصاف کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے ججز کے اختلاف رائے سیہمارا موقف سچ نکلا کہ عدل وانصاف کی توقع نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے ججز کے اختلاف رائے پر مسلم لیگ(ن) آج پریس کانفرنس میں موقف بیان کرے گی۔ 

Shortlink: