![]() |
جھل مگسی: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کچھ دیر انتظار کریں حالات بہتر ہوجائیں گے، جھل مگسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ساٹھ برس سے بلوچستان کا کوئی پرسان حال نہیں لیکن اب یہ صورتحال نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج صوبے کے مسائل کے حل کی عملی ابتدا ہے، بلوچ عوام کچھ دیر انتظار کریں حالات بہتر ہوجائیں گے۔صدر زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اس لئے دوسروں کی غلطیوں کی بھی معافی مانگی۔انہوں نے کہاکہ دریائے ملہ پر پندرہ ارب روپے کی لاگت سے لولانگ ڈیم بنایا جائے گا جس سے پینتیس ہزار ایکٹر اراضی سیراب اور پانچ میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔صدر نے کہا کہ لڑائی جھگڑا کسی مسئلے کا حل نہیں،مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
Shortlink: