اسلام آباد:بنگش اور طوری قبائل پارا چنار میں لڑائی بند کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،تحریری معاہدہ چھ اکتوبر کو ہوگا۔ اسلام آباد میں ہونے والے تین روزہ جرگے میں قبائل کے پچاس پچاس عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جرگے میں شامل رکن قومی اسمبلی ساجد حسین نے آج نیوز کو بتایا کہ پاراچنار میں قیام امن کے لئے قبائل کے درمیان تحریری معاہدہ بھی عنقریب ہوگا۔ جرگے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر تک سیز فائر کردیا جائے گا، علاقے میں اشیائے خوردونوش کی کمی، بجلی اور ٹیلی فون کی سہولت بھی بحال ہوگی۔ ساجد طوری کا کہنا تھا کہ چھ اکتوبر کو تحریری معاہدے کے موقع پر ہونے والے جرگے میں حمید اللہ جان آفریدی، نورالحق قادری کے ارکان پارلیمنٹ اور قبائلی سردار شریک ہوں گے۔
Shortlink: