بھارتی کامرس چیمبرکی رپور ٹ، پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی چیمبرز فیڈریشن کی طرف سے ” قومی سلامتی اور دہشت گردی ” کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارتی ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فیڈریشن کی اس رپورٹ پر گہری تشویش ہے، رپورٹ میں پاکستان کے خلاف سرجیکل حملوں ، درآمدات پر پابندی اور دونوں ممالک کے درمیان سفر محدود کرنے کے آپشنز شامل ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے خیالات جنوبی ایشیا میں امن کے کاز کے لئے سود مند نہیں ہیں، اور یہ بدقسمتی ہے کہ بھارتی چیمبرز فیڈریشن نے خود کو موقع پرستی پر مبنی پراپیگنڈا کی لہر میں بہا دیا ہے۔

Shortlink: