جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ملکر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ممبئی ڈرامہ اس منصوبہ بندی کا حصہ ہے اگر قوم متحد نہ ہوئی تو دشمن ہمیں کچا چبا جانے کیلئے تیار ہے۔قاضی حسین احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے اندر دہشت گردی ختم نہیں ہو گی تو مل جل کر دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں قبائلی علاقوں کی صورتحال اور کراچی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانا ہو گا تب ہی ہم دشمن کا مقابلہ کر سکیں گے قاضی حسین احمد نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے الزام تراشیوں کے بعد ہمیں متحد ہو کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے ساتھ فرنٹ لائن کے اتحادی ہیں ہمیں قبائلیوں کے اوپر بمباری ختم کر کے قوم کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے قاضی حسین احمد نے کہا کہ جب دشمن ہمیں ایک مضبوط قوم کی طرح متحد ہوتا دیکھیں گی تو خود بخود پیچھے ہٹے گی اور اگر کمزوری دیکھائے گی تو وہ ہمیں کچا چبا دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اور یہ ڈرامہ بھی اسی لیے رچایا گیا ہے بھارت اور امریکہ ملکر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
Shortlink: