بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسکی آدھی آبادی ختم ہو جائیگی، جتوئی

اوباڑو: وفاقی وزیر دفائی پیداوار سردارعبدالقیوم جتوئی نے کہا ہے کہ انڈیا نے جنگ مسلط کی تو بھارت کی آدھی اور پاکستان کی 12کروڑ کی آبادی ختم ہوجائے گی ۔ڈہرکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ ہوتی ہے تو پھر ہر چیزاستعمال کرنی پڑ جاتی ہے، یہ نہیں کہ ہمارے ملک پر کوئی چڑھائی کرے اورہم خاموش بیٹھیے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھارت کا نقصان زیادہ ہو گا ۔سردارعبدالقیوم جتوئی نے کہا کہ دونوں ملک ہائی الرٹ ہیں ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو حالات سنگین ہو جائیں گے۔

Shortlink: