اسلام آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو کشمیری عوام،پاکستان کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال پر غور کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس چار دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ممبئی حملے انسانیت کیخلاف اور قابل مذمت اقدام ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔سردار عتیق خان نے کہا کہ امن قوتوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رکھیں اور بھارت بھی پاکستان کی فوجی قوت کو آزمانے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے پیدا سیاسی صورتحال پر غور کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلا س چار دسمبر کو بلا لیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک مقیم کشمیری اور مسلم کانفرنس کے عہدے دار،بھارت کے خلاف میڈیا مہم بھی چلائیں۔سردار عتیق نے ریاست کی داخلی سیاست کے سوال پر کہا کہ آزاد کشمیر حکومت میں کوئی سیاسی بحران نہیں اور وزیراعظم یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی۔
Shortlink: