بھارت کی سرحدوں پر فوج بڑھانے اورسیز فائر ختم کرنے بارے خبروں کی تردید ، ترجمان پاک فوج میجرجنرل اطہر عباس
November 30, 2008
نئی دہلی[L:4 R:228]اسلام آباد:بھارتی وزارت خارجہ نے پاک بھارت سرحدوں پر فوج کو بڑھانے اور پاکستان کیساتھ سیز فائر ختم کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے جبکہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحد پر کوئی غیر معمولی نقل و حرکت نظر نہیں آرہی ۔بھارتی میڈیا میں اتوار کی صبح پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سرحدوں پر بھارت کی طرف سے فوج بڑھانے کی خبریں شائع کی گئیں تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر فوج میں اضافہ کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ ہی پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کیا گیا ہے دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ بھارتی سرحد پر کوئی غیر معمولی نقل و حرکت نظر نہیں آرہی ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اورانٹیلی جنس نے سرحد پر فوج کی نقل و حرکت کی تصدیق نہیں ہے ا ور نہ ہی اس حرکت کے کوئی ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔


