بیرونی ملک بھجوائے جانیوالی 7کلو گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد:اسلام آباد کے جی پی او سے برطانیہ اور ہالینڈ بھجوائے جانے والے جوتوں کے پارسلز سے کروڑوں روپے مالیت کی چھ سے سات کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی۔ہیروئن اسمگلنگ پکڑنے کی یہ کارروائی محکمہ کسٹمز کے عملے نے کی،جنہوں نے جی پی او اسلام آباد سے برطانیہ اور ہالینڈ بھجوائے جانے والے جوتوں کے دو پارسلز پکڑے۔ہیروئن ،ان جوتوں کے تلوؤں میں چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔پارسل بھجوانے والوں کی گرفتاری کیلئے کسٹمز عملے نے پولیس کی مدد سے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Shortlink: