بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بندکرکے متاثرین کو دیا جائے ، شہباز

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بندکرکے متاثرین کو دیا جائے ، شہباز #1

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے پنجاب میں سستی روٹی سکیم ختم کردی ہے اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کر کے اس کی رقم سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کی جائے۔اور بجلی و گیس چوری کرنے والوں سے ڈنڈے کے زور پر رقم وصول کی جائے۔یہ بات انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےپچاس ارب روپے کامنصوبہ غریب لوگوں کی مدد کے لیے ہے لیکن وہ سمجتےہیں کہ سیلاب زدگان کا حق زیادہ بن گیا ہے کیونکہ متاثرین کے سر پر آسمان کی چھت اور زمین کا فرش ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کس نے منع کررکھا ہے کہ وہ اربوں روپے گیس اور بجلی کے واجب الادا قرضے وصول نہیں کرتی،جو لوگ بجلی گیس چوری کرتے ہیں ان سے ڈنڈے کے زور پر وصولی کیوں نہیں کی جاتی۔شہباز شریف نے متنبہ کیا کہ سبزیوں پھلوں اور دیگر غذائی اجناس کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے جس کے نتیجہ میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چینی کی مقامی پیدوار میں کمی ہوئی ہے اور وہ وفاقی حکومت کو کہہ چکے ہیں کہ وہ اس کی درآمد کرے۔ اگر وفاقی حکومت نے درآمد نہیں کی تو اس کی قمیت میں اضافہ ہوسکتا ہے ، تاہم گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور آٹے اور گندم کی کمی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

Shortlink: