راولپنڈی :راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اکیس جون تک ملتوی کر دی ہے۔سماعت کے موقع پر بینظیر بھٹو قتل کیس کے پانچوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر ملزم اعتزاز شاہ کی کم عمری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر فاضل عدالت نے پولیس کو اعتزاز شاہ کا علیحدہ چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ فاضل عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمٰن نے تین ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت اکیس جو ن تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب عدالت نے سول لائن اور آر اے بازار خود کش حملوں کے مقدمات کی سماعت بھی اکیس جون تک ملتوی کردی۔
Shortlink: