بیٹی اغوا اور بیوی کیساتھ زیادتی پرخود کو آگ لگانے والاغفاردم توڑگیا

بیٹی اغوا اور بیوی کیساتھ زیادتی پرخود کو آگ لگانے والاغفاردم توڑگیا #1

بہاولپور:بہاولپورمیں13 سالہ بیٹی کے اغوا اور بیوی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتارنہ ہونے پر ڈی پی او آفس کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا غفار ملنگ انصاف کی راہ تکتے تکتے اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔غفارملنگ نے تین ماہ قبل تھانہ بغداد الجدید میں بیٹی کے اغوا اور بیوی کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرایاتھا تاہم پولیس بااثر ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔جس پر غفار ملنگ نے6 روز قبل دو مارچ کو ڈی پی او آفس بہاول پور کے سامنے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی تھی۔اغوا ہونے والی13 سالہ بیٹی کامظلوم باپ اور زیادتی کا نشانہ بننے والی بیوی کا شوہرغفار ملنگ بہاول وکٹوریہ اسپتال میں انصاف کی راہ تکتے تکتے چھ روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد رات دیر گئے اسپتال میں دم توڑگیا۔دوسری جانب ابھی تک غفار ملنگ کی نہ تو بیٹی بازیاب ہوسکی ہے اور نہ ہی بیوی کا کوئی پتا چل سکا ہے۔

Shortlink: