تبلیغی مرکزکے مقام پر نامعلوم ملزمان نے بجلی کے تار کاٹ دیئے

مردان :ضلع مردان کے علاقہ تخت بائی میں جلالہ جھنڈی تبلیغی مرکز کے مقام پر نامعلوم ملزموں نے بجلی کے تار کاٹ دیئے جس سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے جلالہ گرڈسٹیشن کے چھیاسی ہزار کے وی لائن کو پہلے زنجیریں ڈال کر بجلی معطل کردی اور بعد ازاں نامعلوم تخریب کار سیکڑوں میٹر تار کاٹ کر تخت بائی شہر اور ملحقہ دیہات کو تاریکی میں ڈبو دیا جس سے شدید گرمی کے باعث گھریلو اور تجارتی صارفین مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ اطلاع پر واپڈا حکام کی کوششوں سے کئی گھنٹوں کے بعد بجلی بحال کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی او پیسکو سرکل تخت بائی نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ 

Shortlink: