ترک صدر عبداللہ گل پاکستان پہنچ گئے

ترک صدر عبداللہ گل پاکستان پہنچ گئے #1

اسلام آباد: ترکی کے صدر عبداللہ گل پاکستان کے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ چک لالہ ایئرپورٹ پر وزیر مہمان داری رحمان ملک نے ان کا استقبال کیا۔ ترک صدر کے ہمراہ سرکاری وفد میں دو سو افراد پاکستان پہنچے ہیں جن میں وزرا، تاجر اور صنعت کار بھی شامل ہیں۔صدر زرداری اور ترک صدر عبداللہ گل کل متشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے کل ہی دونوں صدور تین یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے جن میں زراعت، سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی شامل ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے کل ترک صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائیگی۔

Shortlink: