ججز تقرری عدلیہ اور صدر کا معاملہ ہے، گیلانی

ججز تقرری عدلیہ اور صدر کا معاملہ ہے، گیلانی #1

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ ججوں کی تقرریاں عدلیہ اور صدر کا معاملہ ہے۔ حکومت نے این آراو سے متعلق عدالتی فیصلہ پرعمل شروع کردیا ہے اور وزرا بھی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ این آراو کا دفاع پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں کیا گیا نہ ہی وہ اب اس کا دفاع کریں گے۔ وزیراعظم نے آئینی و عدالتی معاملات ، چیئرمین نیب کی تبدیلی اور دیگراہم امور سے متعلق سوالات کے جواب سے گریز کیا اورغالب کے شعر سنایا۔وزیراعظم سے لندن کانفرنس اعلامیہ اورافغان طالبان سے مذاکرات کے لئے پاکستان کے کردار کے بارے سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملہ میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ ایک سوال پروزیراعظم نے کہا کہ آئینی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل کام مکمل کرلے گی اور جلد ہی صوبہ سرحد کے نام کا معاملہ بھی حل کرلیا جائے گا۔

Shortlink: