ججز کی بحالی سے متعلق خبریں شرانگیزی ہے،ایوان صدر

اسلام آباد:ایوان صدر کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ججز کی بحالی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے من گھڑت اور شرانگیزی قرار دیا ہے۔اعلیٰ ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی معزول جج کی بحالی آئین میں وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کی جا سکتی ہے کوئی بھی جج ایوان میں دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیم کے بغیر بحال نہیں ہو سکتا۔ذرائع نے بتایا کہ ججز کو بحال کرنے کی تجویز حکومت نے زیر غور نہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں سوچی سمجھی شرارت کے تحت نشر کرائی جا رہی ہے۔حکومت آئین کے ماورا کسی بھی اقدام سے گریز کرے گی۔بھارتی میڈیا نے ججز کی بحالی سے متعلق رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے چیف جسٹس آف پاکستان،سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے سوا باقی ججز کو بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Shortlink: