اسلام آباد:وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے رہنما ء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں موجود شخص کو قانون صدر نہیں مانتے،جنرل مشرف ایک قابض صدر ہیں،میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف اس لئے لیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر تمام عدلیہ بحال ہو گی حلف لینے کا فیصلہ مشکل تھا عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے مہینے کے30ویں دن کا انتظار ضروری نہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ضرور آئے ہیں مگر ہم مطمئن نہیں،خوش اس دن ہونگے جب عدلیہ کے سامنے سرخرو ہونگے،اقتدار کو قوم کے مفاد میں استعمال کرینگے۔اس موقع پر موجودہ وفاقی وزیر تعلیم چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ صدر مشرف سے متعلق تحفظات ہیں ہم عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں۔
Shortlink: