جسٹس رمدے واقعہ،کراچی سٹی کورٹ میں عدالتوں کا بائیکاٹ

کراچی:سندھ بار کونسل کی اپیل پر جسٹس خلیل الرحمان رمدے سے گھر خالی کرانے کی کوشش کے خلاف کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے عدالتوں کا بائیکات کیا جا رہا ہے۔سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔قیدیوں کو مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں لایا جا رہا ہے تاہم وکلا کے پیش نہ ہونے کے باعث عدالتی عمل متاثر ہے۔آزاد عدلیہ اور ججز کی بحالی کیلئے جاری وکلا تحریک کے سلسلے میں پیر ریاض ایڈووکیٹ اور اقبال منشی ایڈووکیٹ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ۔جوائنٹ سیکریٹری کراچی بار مظفر اقبال صوفی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلا کی تحریک عدلیہ کی مکمل آزادی اور ججز کی بحالی تک جاری رہے گی۔

Shortlink: