جسٹس نسیم بھٹو کا قاتل ہے، زرداری

جسٹس نسیم بھٹو کا قاتل ہے، زرداری #1

کوئٹہ: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو کا قاتل جسٹس نسیم حسن شاہ دندناتا پھر رہا ہے لیکن انتقام نہ لینے پر یقین رکھتے ہیں۔ کوئٹہ میں وسیلہ حق پروگرام کی پانچویں قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے مظالم سے آگاہ ہیں، زہر کے بیج نکالنے میں وقت لگے گا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں۔ سوات اور وزیرستان میں کامیابیاں ملی ہیں۔صدر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کو بھٹو کا قاتل سمجھتے ہیں لیکن انتقام نہ لینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیمز بناکر جدید زراعت کو فروغ دینگے۔ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سیٹلائٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ بلوچستان کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری نے نے کہا کہ اگلے ماہ نئے آئینی پیکیج کے ذریعے صوبوں کو آئینی حقوق دیئے جائیں گے،وفاقی حکومت بلوچ بھائیوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کریگی۔

Shortlink: