![]() |
کراچی: لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ماتمی جلوس پر بم دھماکوں اور کراچی میں فائرنگ کے خلاف جعفریہ آلائنس پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ پاکستان میں اصل حکومت دہشت گردوں کی ہے جو جہاں چاہتے ہیں دہشت گردی برپا کردیتے ہیں۔ ملک میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی جاری ہے۔ لیکن آج تک کوئی ایک دہشت گرد پکڑا نہیں جاسکا۔ دہشت گردی کے واقعات ایک گھناوٴنی سازش ہے جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ہیں۔ملک کا ایک مخصوص مکتب فکر ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہے جسے حکومت اور انتظامیہ کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیان حیدر کرار دہشت گردی سے ڈرنے والے نہیں جمعتہ الوداع کے دن ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس برآمد ہونگے۔ اگر حکومت اپنا وجود برقرار رکھنا چاہتی ہے تو یوم القدس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ علامہ عباس کمیلی نے علماء دیوبند سے اپیل کی ہے متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔
Shortlink: