جنرل کیانی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

March 13, 2010  

جنرل کیانی کی وزیر خارجہ سے ملاقات #1

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، آرمی چیف نے اٹھارہ مارچ سے شروع ہونے والے اپنے مجوزہ دورہ امریکا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ سے امریکا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے وزیر خارجہ سے مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی تاریخ میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے اور یہ ڈائیلاگ اب مارچ کے آخر کے بجائے چوبیس اور پچیس تاریخ کو واشنگٹن میں ہوگا۔ آرمی چیف کی وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاک امریکا ڈائیلاگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔