جھنگ : جھنگ میں مسلم لیگ نواز نے شریف برادران کی نا اہلی کے خلا ف مظاہرہ کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے صدر آصف زرداری سے اظہار ِ یک جہتی کے لئے ریلی نکالی ۔مسلم لیگ نواز کے احتجاجی جلوس کا آغاز جھنگ کے علاقے بھوانہ سے ہوا جس کی قیادت پارٹی کے مقامی رہنما مہر ابوذر بھروانہ کررہے تھے۔جلوس کے شرکا مختلف راستو ں سے ہو تے ہوئے بھوانہ تھا نے پہنچے جہاں دھرنا دیا گیا ۔ مظاہرین نے شر یف برادران کی نا اہلی کے فیصلے پرحکومت اور پی سی او ججز کے خلا ف نعرے لگائے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی نا اہلی کا فیصلہ عدا لتی نہیں ہے ۔ انہوں نے پنجاب میں گو رنر را ج کے نفاذ کی بھی بھر پور مذ مت کی ۔جھنگ میں پیپلز پا رٹی نے بھی آصف زرداری سے اظہا ر یکجہتی کے لیے امن ریلی نکا لی جس کی قیادت پارٹی کے مقامی رہنما کررہے تھے ۔ریلی کا آغاز شہید روڈ سے ہوا اور شرکا مختلف را ستوں سے ہو تے ہو ئے فوارہ چو ک پہنچے ۔ ریلی کے شرکا نے صدر آصف زرداری کے حق میں نعرے لگا ئے ۔مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کو صدر پر الزا ما ت لگا نے کے بجا ئے سپریم کو رٹ میں جا نا چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ سیا ست میں تشددکا راستہ اختیا ر کر نا ملک کے لیے نقصا ن دہ ہے ۔
Shortlink: