![]() |
لاہور:جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان امریکی ڈکٹیشن اور پالیسیوں سے خود کو الگ کرلے ورنہ استعماری قوتوں کے خطرات برقرار رہیں گے ۔لاہور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، رچرڈ ہالبروک اور مائیکل مولن کی پریس کانفرنس پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکمران امریکا کی بجائے عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی ساکھ بچانے کیلئے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ختم کر کے فوج کو بیرکوں میں واپس لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تین نومبر دوہزار سات کے غیر آئینی اقدامات کالعدم قرار دیئے بغیرعدلیہ مکمل طورپر آزاد نہیں ہوسکتی۔
Shortlink: