حکومت کے انداز سے لگتا ہے کہ امریکا سے خفیہ معاہدہ ہے،نثار

November 20, 2008

اسلام آباد:مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے انداز سے لگتا ہے کہ ان کا امریکا سے خفیہ معاہدہ ہے۔ جس کی انھیں وضاحت کرنا ہوگی۔ کیونکہ پارلیمنٹ کی مذمتی قرارداد کے باوجود امریکی حملوں میںاضافہ ہوا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوںنے کہا کہ وزیراعظم کے امریکی حملوں کے خلاف بیان کے ایک ہی گھنٹے بعد حملہ ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک غیور قوم ہے ، جو اس طرح کے امریکی اقدامات برداشت نہیں کرے گی اور حکومت کو یہ معاملہ اقوام متحدہ میںاٹھانا چاہیئے۔