![]() |
حیدر آباد: کراچی میں یوم عاشور کے جلوس پر خودکش حملے کے خلاف یوم سوگ اور ہڑتال کی اپیل پر حیدرآباد میں مکمل شٹر ڈاوٴن، پبلک ٹرانسپورٹ بند، شہر کے مختلف مقامات پر ٹائر نذرآتش کرکے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔حیدرآباد کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں، بازار اور پیٹرول پمپ بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا جبکہ حیدرآباد سے کراچی اور اندرون سندھ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہی۔مختلف مقامات پر سیاہ پرچم اور بینرز آویزاں کئے گئے جن پر دہشت گردی اور طالبان کے خلاف نعرے درج تھے۔ سانحہ کراچی کے خلاف حیدرآباد شہر کے مختلف مقامات پر شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ الائنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کئے اور خودکش حملے کے خلاف سینہ کوبی کی۔ حیدرآباد کے علاوہ ٹنڈوجام، ٹنڈومحمد خان، کوٹری، جامشورو اور ٹنڈوالہیار میں بھی مکمل ہڑتال رہی اور سانحہ کراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
Shortlink: