خیبر ایجنسی:خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں متحا رب قبائل کے درمیان آٹھویں دن بھی جھڑپیں جا ری ہیں ۔ تازہ جھڑپوں میں مزید چار افراد ہلا ک ہو گئے ۔ تحصیل باڑہ میں غیر اعلا نیہ کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے اورداخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دو گروپو ں لشکر اسلا م اور انصار اسلا م میں جھڑپیں آج آٹھو یں روز بھی جا ری ہیں ۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے مو رچوں پر قبضے اور کا رکنوں کے اغواء کے متضاد دعوے کئے ہیں ۔ تازہ جھڑپو ں میں مزید چا ر افراد ہلا ک ہو گئے ہیں جس کے بعد آٹھ روزمیں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد اکسٹھ ہو گئی ہے ۔ جھڑپوں میں اسی افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ دوسری جا نب سیکو رٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپر یشن کی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں ۔ علا قے میں سیکو رٹی فورسز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں اور گن شپ ہیلی کاپٹر وں کی پر وازیں وقفے وقفے سے جا ری ہیں ۔ تحصیل باڑہ میں غیر اعلا نیہ کر فیو نا فذ کر دیا گیا ہے ، داخلی و خا رجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ آپر یشن کے پیش نظر لو گ خیبر ایجنسی کے مضا فاتی اور پشاور سے متصل علا قوں سے نقل مکا نی کر رہے ہیں ۔ ادھر کر م ایجنسی کے علا قوں تری منگل اور پیواڑ میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپیں جا ری ہیں۔کشیدہ صو رتحا ل کی وجہ سے علا قے میں اشیا ئے خو ردو نو ش اور ادویا ت کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی آباد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مہمند ایجنسی میں گرسل سیکورٹی پوسٹ پر افغا ن فوج نے فائرنگ کی تا ہم کو ئی نقصان نہیں ہو ا۔
Shortlink: