کوہاٹ: قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں مکمل طور پر فائر بندی ہو گئی ہے ۔ انڈس ہائی وے اور کوہاٹ ٹنل تیسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ حکومت کی جانب سے سوات اور قبائلی علاقوں میں آپریشن معطل کرنے کے اعلان کے بعد درہ آدم خیل میں فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری روک دی گئی ہے۔ انڈس ہائی وے اور کوہاٹ ٹنل بندہونے سے پشاور کا جنوبی اضلاع سے رابطہ منقطع ہے۔ کوہاٹ ٹنل کے قریب درہ آدم خیل میں تباہ کیے گئے رابطہ پلوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے توقع ہے کہ انڈس ہائی وے کو کل کسی وقت ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔
Shortlink: