دس جون کو وکلاء اور سول سوسائٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے

راولپنڈی(سی این اے) سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے صدر پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات پر انکے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔راولپنڈی میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکہ صدر مشر ف کو محفوظ راستہ نہیں ملنا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انکی تنظیم دس جون کو وکلاء اور سول سوسائٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی اور اس حوالے سے ریٹائرڈ فوجیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی تنظیم آزاد عدلیہ ، معاشی استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے ۔

Shortlink: