![]() |
اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کی جائے گی، حکومت کسی سے جنگ کرے گی نہ ہی غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنے گی۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا فوج اس وقت دہشت گردوں کیخلاف ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، اس لیے دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کی جائے گی۔ صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے غیر ریاستی ماحول سب سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ جس میں وہ اپنا ایجنڈا آگے بڑھاتے ہیں، دہشت گردوں کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ جنگ تنازعات کا حل نہیں۔ صدر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پانی کا معاملہ باقائدہ طور پر اٹھایا ہے۔
Shortlink: